فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ میں درزی کا کردار ادا کریں گے ورون دھون

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-August-2018

ممبئی۔12اگست(یو این این )بالی وڈ کی نئی فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ میں اداکار ورون دھون درزی بنیں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون’’ سوئی دھاگہ‘‘ میں ورون ایک فیکٹری میں بطور درزی کام کرتے دکھائے گئے جبکہ انوشکا شرما ان کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی۔شرت کٹاریا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی مزدوروں کے حقوق سے متعلق ہے جس میں ورون دھون آواز اٹھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔مذکورہ فلم 28 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔