مائیکل جیکسن کا 60 واں یوم پیدائش منایا گیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-August-2018

واشنگٹن : امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کے انتقال کے 9 برس بعد ان کے اہل خانہ اور مداحوں نے ان کے 60 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک نیلامی کا انعقاد کیا اور ایڈز فاؤنڈیشن کی جانب سے مائیکل جیکسن کو بعد از مرگ لیگسی ایواد دیا گیا۔

مائیکل جیکسن کے بچے بیٹی پیرس اور بیٹے پرنس جیکسن، بھائی ٹیٹو اور جیکی نے 1500 مہمانوں اور مداحوں کی موجودگی میں بدھ کو لاس ویگاس میں موسیقی کے ایک پروگرام کا انعقاد کیا، الیزابیتھ ٹیلر ایڈز فاؤنڈیشن نے مائیکل جیکسن کو بعد از مرگ لیگسی ایوارڈ ے سے نوازا۔ مائیکل جیکسن کے بیٹے پرنس جیکسن اور بیٹی پیرس جیکسن نے یہ ایوارڈ لیا۔

پرنس جیکسن نے کہا کہ اس موقع پر یہاں موجود ہونا میرے لیےایک اعزاز کی بات ہے۔ میرے والد نے اپنی پوری زندگی موسیقی کے نام وقف کردی تھی۔