محمدعرفان کا کفایتی ترین بالنگ کا کارنامہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-August-2018

باربڈوس : پاکستانی فاسٹ بالر محمدعرفان نے کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل )میں باربڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کفایتی ترین بالنگ کا کارنامہ سر انجام د ے ڈالا ہے ۔

طویل القامت فاسٹ بالر نے برج ٹاؤن، باربڈوس کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں اپنے کوٹے کے چار اوورز میں صرف ایک رن دیتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، اس اسپیل کے دوران انہوں نے23ڈاٹ گیندیں کراتے ہوئے چار میں سے تین اوورز میڈن پھینکے۔

انہوں نے اپنے اسپیل کی چوبیسویں اور آخری گیند پر رن بنانے کا موقع دیا ۔ 36سالہ محمد عرفان نے 0.25کے اکانومی ریٹ سے رنز دیئے جو ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چار اوورز کے مکمل اسپیل میں کفایتی ترین بالنگ کا ریکارڈ ہے ، اس سے قبل کوئی بالر ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 0.50سے بہتر اکانومی ریٹ سے بالنگ نہیں کرا سکا تھا ۔