مدھیہ پردیش میں 1700کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-August-2018

بھوپال30اگست(ایجنسی):وزیر اعلیٰ مسٹر شیو راج سنگھ چوہان نےساگر ضلع کے رہلی میں 1700کروڑ روپے لاگت کے ترقیاتی او رتعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھااوربھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر وزیر پنچایت اور دیہی ترقیات مسٹر گوپال بھارگو، وزیر داخلہ مسٹر بھوپندر سنگھ، ممبر پارلیمنٹ مسٹر لکشمی نارائن یادو، دیگر عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں دیہی عوام نیز شہری لوگ موجود تھے۔مسٹر چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت سماج کے کسان ،غریب اور ضرورت مند افراد کی زندگی کو خوشحال بنانے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے ریاست میں نافذ عوام فلاحی منصوبوں کی جانکاری دیتے ہوئے لوگوں سے گزارش کی کہ منصوبوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آئیں۔مسٹر چوہان نے اس موقع پر ریاست کی ترقی کے لئے اپنے عزائم دہرائے۔