معاوضہ جب تک نہیںملے گا غریبوں کوہٹانے نہیں دیا جائیگا :پھول بابو سنگھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

سمستی پور13اگست(فیروز عالم )سمستی پور ضلع کے اوجیار پور بلاک کے پتیلی گائوں میں بھاکپا مالے کی ایک اہم نشست پنچایت سکریٹری مہیش پرسادع سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر نشست میں شامل شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے بلاک سکریٹری پھول بابو سنگھ نے کہا کہ کوبھدا پوکھر کے بھنڈا سے غریبوں کو تب تک نہیں ہٹانے دیا جائیگا جب تک سالوں سے بسے سبھی خاندانوں کو پانچ۔ پانچ ڈسمل زمین کے ساتھ۔ ساتھ مکان کا معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے ساتھ ہی سرکار کو اسکے لئے ایک سال کا وقت دینا ہوگا ۔ انہوں نے مڈل اسکول کوبھدا کے دو رسوئیاں کو ہیڈ ماسٹر کے ذریعہ جانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے فی الوقت دونوں رسوئیاں کو بحال کرنے کی مانگ کی۔ وہیں نشست کی صدارت کر رہے مہیش پرساد سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سارے فساد کی جڑ اوم پرکاش نامی ٹیچر ہے۔ جو مڈ ڈے مل کے رقم میں ہیرا پھری کرنے میں لگے رہتے ہیں۔انہوں نے اس ٹیچر کو اسکول سے ہٹانے کی مانگ بلاک ایجوکیشن افسر سے کی ۔نشست میں شرکاء نے کہا کہ پچھلے سال ایک اسکول کی گاڑی سے کچل کر ہوئے بچے کی موت کے بعد توڑ پھوڑ کے معاملے میں اوجیار پور تھانہ کی پولیس نے دس بے قصور مقامی لوگوں کا نام شامل کر دیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے ۔ اس موقع پر ارجن داس، بودھو سنگھ، رام بھروس سنگھ، اشوک سنگھ، راما نند سہنی، راجندر داس، رام کمار داس، ببلو کمار، کیشو کمار بیٹھا ، وینود سہنی، شنکر داس وغیرہ موجود تھے۔