مودی، ایڈوانی، شاہ کی سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ شرکت ، پٹیل کی میعاد میں ایک سال کا اضافہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-August-2018

گاندھی نگر : وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان شیو کے پہلے جيوترلنگ مندر مانے جانے والے گجرات کے سومناتھ مندر کے آپریشنل ٹرسٹ سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ میں آج شرکت کی جس میں اس کے رکن کے طور پر سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے بھی شرکت کی۔

یہاں راج بھون میں ہوئی اس میٹنگ میں ٹرسٹ کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین اور گجرات کے سابق وزیر اعلی کیشو بھائی پٹیل کی مدت کو ایک سال اور بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مسٹر پٹیل اور ٹرسٹ کے ایک دوسرے ٹرسٹی کےریاست کے سابق سکریٹری پی پی لہری کی موجودگی میں اس کی سالانہ رپورٹ بھی منظور کی گئی۔