مودی اور راہل نے کیرالہ کے عوام کو اونم کی مبارکباد دی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-August-2018

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے سنیچر کو ‘اونم’ کے موقع پر کیرالہ کے عوام کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کو سیلاب کے آفت کا مضبوطی سے مقابلہ کرنے کی طاقت دے گا۔

مسٹر نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ “میری خواہش ہے کہ یہ ا ونم پچھلے کچھ دنوں سے سیلاب کے آفت سے برسرپیکار کیرالہ کے لوگوں کو اس سے مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرے۔ پورا ملک کیرالہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی بازآبادکاری اور خوشحالی چاہتے ہیں”۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ “کیرل کے لوگوں کے لئے یہ مشکل کی گھڑی ہے۔ سیلاب سے متعلق واقعات میں اپنے اہل خانہ کو کھو دینے کی وجہ پوری ریاست کے ریلیف کیمپوں اور گھروں میں لوگ صدمے میں ہیں۔ آئیے اس اونم کے موقع پر ہم باہمی اختلافات کو بھلا کر متحد ہوکر کیرالہ کے لوگوں کی مدد کرنے اور ان کی باز آبادری کے ٹاسک پر توجہ مرکوز کرنے کا عزم کریں”۔