وراٹ نے گنگولی کو پیچھے چھوڑا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

ناٹنگھم 19 اگست (یو این آئی ) اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں غیر ملکی زمین پر سب سے زیادہ رن بنانے والے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے اس معاملے میں سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔وراٹ نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف نوٹنگھم میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی 97 رن کی اننگز کے دوران کیا۔ گنگولی نے کپتان کے طور پر غیر ملکی سرزمین پر کل 1693 رنز بنائے تھے۔ نوٹنگھم ٹیسٹ کے شروع ہونے سے پہلے وراٹ کو یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لئے 59 رنز کی ضرورت تھی۔کپتان وراٹ محض تین رنز سے سنچری سے چوک گئے لیکن انہوں نے گنگولی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے غیر ملکی زمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان 1731 رنز بنا لئے ہیں۔ یہ مقام حاصل کرنے کے لئے وراٹ نے غیر ملکی زمین پر 19 ٹیسٹ کھیلے ہیں جبکہ سابق کپتان گنگولی نے 28 ٹیسٹ کھیلے تھے۔اس فہرست میں سابق ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی 32.46 رنز کی اوسط سے 1591 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ دھونی نے کل 30 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ ك