وزیراعظم مودی نے رکشابندھن اور جنم اشٹمی کی مبارکباد دی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-August-2018

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ر ملک کے عوام کوکشا بندھن اور جنم اشٹمی کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے 47 ویں ایڈیشن میں کہا کہ ’’میرے پیارے ہم وطنو! نمسکار۔ آج پورا ملک رکشا بندھن کا تہوار منارہا ہے۔ ملک کے عوام کو اس مبارک موقع کی بہت بہت مبارکباد‘‘۔

انہوں نے کہا کہ رکشا بندھن کا موقع بہنوں اور بھائیوں کی محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ تہوار صدیوں سے سماجی ہم آہنگی کی بھی ایک بڑی مثال رہاہے۔ ملک کی تاریخ میں کئی ایسی کہانیاںملتی ہیں جن میں ایک دھاگے نے دو مختلف ریاستوں یا مذاہب سے وابستہ لوگوں کو یقین کی ڈور میں باندھ دیا تھا۔

مسٹر مودی نے کرشن جنم اشٹمی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ ہی دن بعد جنم اشٹمی کا مبارک تہوار بھی آنے والا ہے۔ بھگوان کرشن کے رنگ میں رنگ کر جھومنے کا خمار الگ ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ماحول ہاتھی گھوڑا پالکی، جے کنہیا لال کی، گووندا گووندا کے نعروں سے گونجنے والا ہے۔ ملک کے کئی حصوں ، خاص کر مہاراشٹر میں ہمارے نوجوان دہی ہانڈی کی تیاریاں بھی کررہے ہوں گے۔ سبھی ہم وطنوں کو رکشا بندھن اور جنم اشٹمی کی دلی مبارکباد۔