پی ایم مودی کٹھمنڈو کے لئے روانہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 31-August-2018

نئی دہلی، 30 اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ بمسٹیک کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے جمعرات کی صبح نیپال کے راجدھانی کٹھمنڈو کے لئے روانہ ہوگئے۔وزیراعظم مودی کے اس دورے سے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے رشتوں میں مضبوطی آئے گی۔ وزیراعظم نے بدھ کی شام اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا بمسٹیک کانفرنس مییں ہندوستان کی ساجھیداری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنا ہندوستان کی ترجیح ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ چوتھے بمسٹیک کانفرنس سے اس کانفرنس میں اب تک کئے گئے فیصلے کو استحکام ملے گا اور اب تک جو پیش رفت ہوئی ہے اسے پائیداری حاصل ہوگی اور خلیج بنگال کے علاقے میں امن اور خوشحالی کا راستہ ہموار ہوگا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کے نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی سے ملاقات اور بات چیت ہوگی۔ اس دوران رواں برس مئی میں ان کے نیپال دورے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔