Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-July-2018
چینئی : مدراس ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد کروناندھی کی مرین بیچ پر تدفین کی اطلاع پاکر ڈی ایم کے کے لاکھوں حامی چینئی کے میرین بیچ کے انامیموریل کے قریب جمع ہوگئے ۔ان ڈی ایم کے کارکنوں نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلہ کااستقبال کیااور اس کو ڈی ایم کے کی جیت قرار دیا۔لاکھوں افراد کو اپنے محبوب رہنما کی آخری رسومات کیلئے جمع دیکھا گیا ۔ریاست میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔کروناندھی تمل ناڈو کی سیاست کی ایک قد آور شخصیت اور عوامی رہنما تھے۔