Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

تمل ناڈو

کروناندھی کو مرینا بیچ پر دفنانے کی ہائی کورٹ نے اجازت دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-July-2018

چنئی : مدراس ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی اور دراوڑ منتر کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر ایم کروناندھی کو مرینا بیچ پر دفنائے جانے کی بدھ کو اجازت دے دی۔

کارگزار چیف جسٹس ہلوواڈی جی رمیش اور جج ایس ایس سندر نے ڈی ایم کے رکن پارلیمان آر ایس بھارتی کی فوری سماعت کے لئے داخل کی گئی عرضی پر کل رات اور آج صبح ہوئی تفصیلی بحث کے بعد یہ حکم دیا۔

عدالت نے مسٹر کروناندھی کو ان کے رہنما اور سابق وزیراعلی سی این انادورائی کی مرینا بیچ پر بنائی گئی یادگار کے نزدیک دفنائے جانے کا حکم صادر کیا ۔ مرینا بیچ پر ہی اے آئی اے ڈی ایم کے کے بانی ایم جی رام چندرن اور سابق وزیراعلی جے جے للیتا کی یاگار قائم ہے۔

مسٹربھارتی کی عرضی پر سماعت کے دوران ہوئی بحث میں ریاستی حکومت نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کروناندھی کو وہاں دفنائے جانے میں قانونی رکاوٹیں ہیں اور عدالت میں معاملات بھی زیرالتوا ہیں۔

ڈی ایم کے کے کارگزار صدر اور مسٹر کروناندھی کے بیٹے ایم کے اسٹالن اس حکم کے بعد جذباتی ہوگئے اور فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ وہ اس وقت راجاجی ہال میں اپنے والدکے جسد خاکی کے نزدیک کھڑے ہوئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں ڈی ایم کے کے کارکن مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈر اور تمل فلموں سے وابستہ ہستیاں اپنے پسندیدہ لیڈر کے آخری دیدار کے لئے آرہی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper