Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

تمل ناڈو

کروناندھی کی چنئی کے میرین بیچ پر تدفین کے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اسٹالن روپڑے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-July-2018

چینئی 8اگست : ڈی ایم کے کارگزار صدر ایم کے اسٹالن اپنے والد و ریاست کے سابق وزیراعلی کروناندھی کی چینئی کے میرین بیچ پر تدفین کے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر روپڑے۔ مدراس ہائی کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کروناندھی کی یادگار قائم کی جائے ۔عدالت کے فیصلہ پر مسرور ڈی ایم کے کے وکیل وی کناداسم نے یہ بات بتائی۔عدالت کے اس فیصلہ کا ڈی ایم کے کے کارکنوں نے استقبال کیا اور اس کو اپنی کامیابی سے تعبیر کیا۔ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی دراوڑی سیاست کی قد آور شخصیت تھے ان کا شمار تمل ناڈو کے کرشماتی رہنماوں میں ہوتا تھا جن کی عوامی زندگی سات دہائیوں پر محیط ہے ۔

ریاستی حکومت نے میرینا بیچ پر کروناندھی کی تدفین کیلئے جگہ مختص کرنے کے ڈی ایم کے کے مطالبہ کو مستردکردیا تھا جس کے بعد ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ حکومت نے سابق وزرائے اعلی چکرورتی راج گوپال چاری اور کے کامراج کی یادگاروں کے قریب جگہ کی پیشکش کی تھی ۔ عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے ڈی ایم کے‘ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع ہوئی تھی ۔ کروناندھی کی چینئی کے میرین بیچ پر تدفین کے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اسٹالن روپڑے۔ان کے ساتھ ان کے بھائی الاگری کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔اسی دوران ریاپڈ ایکشن فورس میرین بیچ کے انامیموریل کے قریب تعینات کردی گئی ۔

About the author

Taasir Newspaper