گیٹ وے آف انڈیا کا نام بدل کر بھارت دوار کرنے کا مطالبہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-August-2018

ممبئی،13اگست(ایجنسی): راشٹریہ ہندو آندولن میں شامل ہندو نواز تنظیموں نے گیٹ وے آف انڈیا کا نام بدل کر بھارت دوار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں داخلہ کے لئے سال 1911میں جارج پنجم اور رانی میری ان کے ہاتھوں سے ممبئی کے کلابا علاقے میں گیٹ وے آف انیڈا کا بھومی پوجن کیا گیا ۔ سال 1924 میں اس کی تعمیر مکمل ہونے پر اس کا استعمال اس وقت کی برطانوری وائسرائے اور ممبئی کے گورنر کے استقبال کے لئے کیا جانے لگا ۔ بھارت کو آزادی ملنے کے بعد اس نام کو بدل کر اسے بھارتی نام دینا مناسب تھا لیکن آج بھی ممبئی کی معروف اشیا پر غیر ملکی حملہ آوروں کا نام چمک رہا ہے ۔