بایو ایندھن کیلئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کا منصوبہ:مودی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

نئی دہلی، 10اگست (یو این آئی) بایو ایندھن کے پیداوار سے اگلے چار سال کے دوران بارہ ہزار کروڑ روپے کے غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت کا ہدف حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کے ساتھ بارہ جدید ترین تیل صاف کرنے کے کارخانے قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔مسٹر مودی ین آج یہاں بایو ایندھن کے عالمی دن پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بایو کچرے کو بایو ایندھن میں تبدیل کرنے کے لئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہی ہے ۔ بایو ایندھن کے لئے بارہ تیل صاف کرنے والے کارخانے قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ کارخانے جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ہوں گے اور ان سے روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جن دھن، ون دھن اور گوبر دھن جیسی اسکیموں سے کروڑوں غریبوں، قبائلیوں اور کسانوں کی زندگی میں تبدیلی آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بایو ایندھن کے بھرپور استعمال کے لئے طلبہ، اساتذہ، سائنس دانوں ، کاروباریوں اور عام لوگوں کی شراکت ضروری ہے ۔ انہوں نے تمام لوگوں سے بایو ایندھن کافائدہ گاوں تک پہنچانے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران بایو ایندھن کے استعمال سے چار ہزارکروڑ روپے کا غیر ملکی زرمبادلہ بچانے میں مدد ملی ہے۔ اگلے چار برس میں اسے بارہ ہزار کروڑ روپے تک لے جانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بایو ایندھن اکیسویں صدی میں ہندوستان کی ترقی کو ایک نئی رفتار دے سکتا ہے۔