بھارت چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والوںکو مودی کا خراج عقیدت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

نئی دہلی، 9 اگست ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 1942 کی ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اس تحریک کے ذریعہ مہاتما گاندھی ‘سامراجی حکومت کی بنیاد ہلا سکے اور اس سے ہندوستان کی آزادی کی جنگ کو مزید تقویت ملی تھی۔مسٹر مودی نے جمعرات کو ٹویٹ کر کے کہا کہ ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لینے والی خواتین اور مردوں کو یاد کرتے ہوئے سلام، مہاتما گاندھی کے اعلان سے ملک کو نیا خدو خال ملا۔انہوں نے 1940 کے کچھ آفیشل رپورٹوں کا حوالہ بھی دیا جن میں کہا گیا تھا کہ یہ تحریک وسیع پیمانے پر پھیل گئی تھی اور اس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا تھا۔مسٹر مودی نے اس وقت مسٹر اٹل بہاری واجپئی کی لکھی ایک نظم کو بھی شیئر کیا جو نیشنل آرکائیوز میں محفوظ ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل آرکائیوز کی کوششوں کا شکریہ، مجھے ہندوستان چھوڑو تحریک کی تاریخ سے منسلک کچھ قیمتی حصے مل سکے اور ان ہی میں اٹل جی کی ایک نظم بھی ہے جو 1946 میں ایک اخبار ‘ ابھیدیہ میں شائع ہوئی تھی۔