بی کے ہری پرساد نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-July-2018

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر لیڈر بی کے ہری پرساد نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ وہ اپوزیشن کے مشترک امیدوار ہوں گے۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق ہری پرساد نے بدھ کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے جنتا دل یونائیٹیڈ کے مسٹر ہری ونش کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کا امیدوار بنایا ہے اور وہ پہلے ہی اپنے کاغذات داخل کرچکے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے نامزدگی داخل کرنے کا وقت آج 12 بجے تک تھا۔ انتخابات جمعرات کو صبح 11 بجے ہوں گے۔

اپوزیشن نے اس سے قبل نیشنل کانگریس پارٹی کی محترمہ وندنا چوہان کو اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن ان کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔ اس کے بعد کانگریس نے مسٹر ہری پرساد کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے انتخاب میں امیدوار بنانے کا علان کیا ہے۔

مسٹر ہری پرساد کرناٹک سے راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ہیں اور کانگریس کے جنرل سکریٹری ہیں۔

مسٹر پی جے کورین کے جولائی میں سبکدوش ہونے کے بعد سے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ خالی ہے۔