تلگودیشم کے ایم پیز کا پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-July-2018

نئی دہلی : آندھراپردیش کو خصوصی درجہ ، اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل بشمول وشاکھاپٹنم کیلئے علاحدہ ریلوے زون اور کڑپہ میں اسٹیل پلانٹ کے قیام کے وعدوں کو پوراکرنے پر زور دیتے ہوئے تلگودیشم کے ایم پیز نے پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب احتجاج کیا ۔

دہلی میں بارش کے سبب ان ارکان پارلیمنٹ نے اپنے ہاتھوں میں چھتری بھی تھامی اور دوسرے ہاتھ میں پلے کارڈز تھام کر اے پی کے ساتھ انصاف کرنے کامطالبہ کیا۔ ان ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے تھامے گئے پلے کارڈز پر آندھراپردیش سے انصاف اور ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر زور دیا گیا۔بارش کے باوجود یہ احتجاج کیاگیا۔

اس احتجاج میں سابق مرکزی وزیر اشوک گجپتی راجو نے بھی حصہ لیا۔اس موقع پر ان ارکان پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت نے اے پی سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔