جامعہ ملیہ اسلامیہ میں حشرات کے کاٹنے سے ہونے والے امراض پر بیداری پروگرام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

نئی دہلی 09اگست(پریس ریلیز)ساوتھ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی ) کی جانب سے آج یہاں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں حشرات الارض کے کاٹنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے امراض سے بیداری اور بچاو کیلئے تدابیر اختیار کرنے کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس پروگرام کا مقصد ملیر یا ، چکن گنیا اور ڈینگو جیسے امراض سے کیسے بچا جائے ، اس پر عام لوگوں کو بیدارکرنا تھا ۔ ڈاکٹر جی آر چودھری ، ڈپٹی ہیلتھ آفسر ، سینٹرل زون ، داکٹر ہیمنت اپی ڈی میولوجسٹ ، ڈاکٹر ممتا سنگھ ان ٹو مو لوجسٹ (ایس ڈی ایم سی ) ملیریا ڈپارٹمنٹ نے عوام سے بات چیت کی اور انھیں اس بات سے روشناس کرایا، انھوں نے کہا کہ گرمیوں میں مچھر زیادہ ہونے کی وجہ سے دیگر امراض کے علاوہ ملیریا اور ڈینگی امراض کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہوتاہے ڈینگی سے بچنے کیلئے گھروں میں ہمیشہ صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں‘ گملوں اور ائیرکنڈیشن میں پانی نہ رہنے دیں۔ ڈاکٹر ارشاد ایچ نقوی ، ڈاکٹر ایم اے انصاری اور ایم اے انصاری ہیلتھ سینٹر کی کو آرڈی نیشن ، تمام ہی ہاسٹلز کے پرووسٹ اور وارڈن اور جملہ اساتذہ و انتظامی و تعلیمی اسٹاف و ارکان کے علاوہ طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر علاقہ کے کاونسلر ایم سی ڈی اے واجد خان بھی شریک تھے ۔