راہل نے کیا کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-August-2018

چینگنور : کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز کیرالہ کےسیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

یوروپ کادورہ ختم کرکے ترویندر ایئرپورٹ پہنچے مسٹر گاندھی کا استقبال ترواننت پورم کےرکن پارلیمان اور کانگریس لیڈر ششی تھرور اور پارٹی کےدیگر سینئر رہنماؤں نے کیا۔

کانگریس صدر نے بعد میں ہیلی کاپٹر سے ریاست کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف راحت کیمپوں میں لوگوں سے ملاقات کی ۔مسٹر تھرورنے کہا کہ مسٹر گاندھی بہادر ماہی گیروں سے بھی ملاقات کریں گے جنھوں نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے اپنی پوری طاقت لگادی ۔