راہل گاندھی کاوزیراعظم کورافیل معاملے پر کھلے عام بحث کا چیلنج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-August-2018

بیدر : صدرکانگریس راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاجائے گاتاہم اب کہا جارہا ہے کہ پکوڑے بناؤ،انہوں نے کرناٹک میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس کی مہم کے حصہ کے طورپر بیدر میں کانگریس کی جنادھوانی یاترا کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ وہ رافیل معاملت پر کھلے عام مباحث کریں ۔

انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ وزیراعظم ، فرانس سے کی گئی معاملت کے پس پردہ حقیقت کے اظہار سے کیوں راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔راہل نے رافیل کو سب سے بڑے رشوت خوری کے گھپلے سے تعبیر کیا تاکہ وزیراعظم کے دوست انل امبانی کو فائدہ پہنچایاجاسکے۔