زمینی تنازعہ میں سوبھن اکمی بائی پاس میں دن دہاڑے گولی باری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-July-2018

دربھنگہ :۸؍ اگست (عبدالمتین قاسمی ) سمری تھانہ حلقہ کے سوبھن اکمی بائی پاس میں ڈلور گاؤں کے قریب زمینی تنازعہ میں ہوئی گولی باڑی سے علاقہ میں دہشت کاماحول ہے ۔ اطلاع کے مطابق دن کے 2؍بجے وجے یادوتقریبا ایک درجن مسلح جرائم پیشوں کے ساتھ پہنچا اور زمین پر مٹی بھرانے کا کام کروارہے جلوار پنچایت کے مکھیا محمدفیضان کے بڑے بھائی محمد عرفان اور عرفان کے ماموں زاد اور نسبتی بھائی ذیشان پر گولی چلادی ۔گولی عرفان کے ران میں لگ گئی جبکہ گولی ذیشان کے پیٹ کو چھوتے ہوئے گزر گئی۔ زخمیوں کو قادر آباد واقع ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیاجہاں ڈاکٹرنے ابتدائی علاج کے بعد عرفان کو پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کردیا ہے،جبکہ ذیشان کا علاج اب بھی اسی نرسنگ ہوم میں چل رہا ہے۔واردات کی خبر ملتے ہی ڈی ایس پی انوج کمار موقع پر پہنچے ۔ان کے علاوہ سمری، مبی اور صدر تھانہ کی پولیس نے بھی فورا پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ سینئر ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ مذکورہ عرفان اور ذیشان زمین پرمٹی بھرانے کا کام کر رہا تھا کہ اسی درمیان بہادر پور تھانہ کی اکمی چانڈیہہ گاؤں باشندہ وجے یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور دونوں فریقین کے مابین پہلے تکرا ر ہوئی اس کے بعد مار پیٹ ہوگئی۔ اس کے بعد وجے یادو کے لوگوں نے گولی چلادی اور ہتھیار کو ہوا میں لہراتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔ سینئر ایس پی منوج کمار نے فور اکارروائی کرتے ہوئے وجے یادو کے اکمی چانڈیہہ واقع اس کی رہائش گاہ پر بہادر پور تھانہ سمیت کئی تھانوں کی پولیسنے چھاپہ ماری کی اور گھر کی تلاشی لی ۔لیکن یہاںکچھ برآمد نہیں ہوا ۔ وجے یادو فرار بتایاجارہاہے۔ سینئر ایس پی نے بتایا کہ کسی بھی حالت میں ملزمین بخشے نہیں جائیں گے۔ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ خبر لکھے جانے تک گولی کا شکار لوگوں کی جانب سے کوئی تحریری بیان نہیں دیا گیا ہے۔