سوربھ نے جیتا طلائی تمغہ، ابھیشیک کو ملا کانسہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-August-2018

جکارتہ : نوجوان نشانے باز سوربھ چودھری نے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں منگل کو مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل نشانے بازی مقابلے میں ملک کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ اسی مقابلے میں ابھیشیک ورما نے بھی پوڈیم پر جگہ بناتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا۔

سولہ سالہ نوجوان نشانے باز نے جے ایس سی شوٹنگ رینج میں ہوئے فائنل میں ایشیائی کھیلوں کا ریکارڈ بناتے ہوئے 240.7 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ مقام حاصل کیا اور سونے کا تمغہ جیتا اور ہندوستان کے لئے اسی مقابلے میں دوسرا تمغہ ابھیشیک نے دلایا۔ 29 سالہ نشانے باز نے 219.3 پوائنٹ کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کرکے کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس زمرے کا چاندی کا تمغہ جاپان کے تومویوکی تاتسودا کے حصے میں آیا۔ وہ 239.7 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے۔

فائنل میں سوربھ کافی وقت تک برتری کے ساتھ دوسرے مقام پر برقرار رہے لیکن جیسے ہی ماتسودا نے 8.9 کا شاٹ لگایا سوربھ کو مضبوط برتری مل گئی اور ان کے آخری لمحوں میں 10.2 کے شاٹ کے ساتھ وہ سرفہرست آگئے۔