Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-July-2018
ممبئی : بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان سلور اسکرین پر دھوم مچاتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔
بالی وڈ فلمساز آدتیہ چوپڑہ اپنی سپر ہٹ فلم دھوم کا چوتھا سیکول بنانے جارہے ہیں۔
دھوم سیریز کی فلموں میں ویلن کا کردار اہم ہوتا ہے۔
دھوم میں جان ابراہم، دھوم۔
2 میں رتک روشن اور دھوم۔
3 میں عامر خان نے کام کیا تھا۔
خبریں تھیں کہ دھوم۔
4 میں سلمان خان اہم منفی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
لیکن اب خبر یں ہیں کہ دھوم۔
4 میں شاہ رخ خان ویلن کا کردار ادا کریں گے۔
آدتیہ چوپڑہ ان دنوں عامر خان کے ساتھ ٹھگس آف ہندوستان بنا رہے ہیں۔
اس فلم کے فرسٹ ل±ک ریلیز کے ساتھ ہی آدتیہ دھوم۔
4 کا باضابطہ اعلان بھی کردیں گے۔
ٹھگس آف ہندوستان دیوالی پر ریلیز ہوگی، اس لئے فلم کا فرسٹ ل±ک اب جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔
کہا جارہا ہے کہ فلم دھوم۔
4 میں زبردست ایکشن ہوں گے جس میں شاہ رخ اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔
شاہ رخ سے قبل دھوم۔
4 میں سلمان، رنویر سنگھ کے ناموں کی خبریں آرہی تھیں بالآخر کار فلمساز کی تلاش شاہ رخ خان پر جاکر ختم ہوئی۔