ماریشش میں گیارہویں بین الاقوامی ہندی کانفرنس کا آغاز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-August-2018

از : اشوک اپادھیائے 

گوسوامی تلسی داس نگر ( ماریشس) : ہندی کی ترویج و اشاعت ، تحفظ اور فروغ کے عزم کے ساتھ تین روزہ گیارہویں بین الاقوامی ہندی کانفرنس آج یہاں شروع ہو ئی۔

ماریشس کے وزیراعظم پروین کمار جگن ناتھ نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں پچاس کرور سے زائد ہندی بولنے والوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہندی کیلئے وہ دن دور نہیں جب اقوام متحدہ میں اسے سرکاری زبان کی حیثیت ملے گی۔ یوں بھی بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے سیاسی ، معاشی اور ثقافتی اہمیت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہندی کی بھی بین الاقوامی سطح پر اہمیت بڑھ رہی ہے۔

مسٹر جگن ناتھ نے کہاکہ اسی سال کے آغاز میں وزیراعظم نریندر مودی نے سوئزر لینڈ کے ڈاوس میں عالمی معاشی کانفرنس کی افتتاحی تقریر ہندی میں کی تھی۔ ان کا پیغام ہندی کے لئے فخر کی بات ہے اور ہندی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتاہے۔ انہون نے کہاکہ مسٹر مودی کی ہندی میں کئی گئی تقریر نے پوری نیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنی جڑوں سے جڑے رہتے ہوئے بھی پوری دنیا کو گلے لگا سکتے ہیں۔