مسافر ٹورز اینڈ ٹریولس کی طرف سے حجاج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

نئی دہلی09اگست(پریس ریلیز)ہر سال کی طرح امسال بھی جناب سیف الدین قریشی صاحب نے اپنی کمپنی مسافر ٹورز اینڈ ٹریولس کی طرف سے حجاج کیلئے تربیتی کیمپ کا شاندار انتظام کیا۔اس پروگرام کا انعقاد مَلِک بینکٹ ہال میں کیا گیا۔اس اجتماع کی شروعات تلاوتِ قرآ ن پاک سے کی گئی جس کو حافظ فیضان صاحب نے ادا کیا۔ تلاوتِ قرآن حکیم کے بعدمولانا جاوید صاحب نے قرآن و حدیث کی روشنی میں فریضئہ حج پرایک تفصیلی خطبہ دیا اور سا معین کے سوالوں کا جواب دیا اور صفرِ حج کے دورا ن تکالیف کا بھر پور اِذالہ کیا۔بعد اذان عبدالجبار صاحب خود بھی فریضئہ حج اد ا کر چکے ہیں نے بحیشت حج ٹرینر کے ایک پرزور انداز میںاس سال حج پر جانے والے خوش نصیب حجاج کیلئے تفصیلی بیان دیااور عمدہ نکات سمجھائے جن کی حجاج کو سعودی عرب میں ضرورت پیش آ سکتی ہے۔یہی نہیں بلکہ عبدالجبار صاحب نے حاجیوں کو احرام باندھنے کا طریقہ بھی خود احرام باندھ کر دکھایا تاکہ لوگ آسانی سے سمجھ سکیں۔ اسی کے ساتھ وہ تمام چیزیں بڑا بیگ ، پانی کی بوتل، چھوٹے دوبیگ، جائے نماز اور جو بھی ضروریات کی چیزیں ہیں جو حجاج کو حرمین میں ضرورت پڑھ سکتی ہے وہ سب ایک ایک کر کے حجاج کو دکھائی گئیں۔ پروگرام کی شروعات تقریباً ۲ بجے دوپہر میں ہوئی اور تقریباً ۱۰۰ سے زائید حجاج، پرمشتمل یہ محفل دو گھنٹے چلی۔ اس کے بعد حجاج کو صحت بخش اور نہایت لذیذ طعام کی طرف مدعو کیا گیا۔یہاں بھی کمپنی کے مالک اور چیرمین سیف الدین قریشی کی عقابی نگاہیں ہر ایک مہما ن پر جمی ہوئی تھیں۔ جہاں بھی کسی چیز کی کمی ہوئی تو اس کو فوراً میہا کرایا جاتا۔ طعام کے بعد پروگرام اختتام پزیر ہوا اور تمام حجاج کو دعائوں کے ساتھ رخصت کیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ انشااللہ ۱۲ اگست اتوار کو یہ پورا گروپ حج بیت اللہ کیلئےسعودی عرب روانہ ہو جائے گا۔