مشرقی شام میں اتحادی فوج کی بمباری، 28 داعشی جنگجو ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-July-2018

دمشق ،7اگست ( اے یوایس ) شام میں انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق ملک کیمشرقی علاقوں میں عالمی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم28 ’داعشی‘ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔عراق کی سرحد سے متصل علاقے دیر الزور میں سیرین ڈیموکریٹک فورس کے معا ون عالمی اتحاد نے داعش کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے گروپ ’سیرین آبزرویٹری‘ کے مطابق مشرقی شام میں بیر الملح میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے کی گئی گولہ باری سے 28 جنگ جو ہلاک ہوگئے۔آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور متاثرہ علاقوں تک انسانی حقوق کے کارکنوں کی رسائی نہیں ہو سکی، جس کی بناءپر ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔