ممتا آئی ٹی پارک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد 13 اگست کو رکھیںگی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

کولکاتہ 10 اگست (ایجنسی): مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی آئندہ 13 اگست کو راجر ہاٹ میں آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھیںگی۔ سلیکون ویلی ایشیا نامی یہ پروجیکٹ 100 ایکڑ زمین پر قائم کیا جائے گا اور اس کے توسط سے ٹکنالوجی کمپنیوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرائی جائیںگی۔ یہ اطلاع ریاست کے آئی ٹی سکریٹری دیبا شیش سین نے جمعہ کو میڈیا کو دی۔ انہوں نے اس پروجیکٹ زیادہ تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اعلان سنگ بنیاد کے دن ہی کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مختلف ٹکنالوجی کمپنیوں کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کررہی ہیں کہ وہ بنگال سے کام کریں۔