نائب صدر کے طور پر وینکیانائیڈو کا ایک سال مکمل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-August-2018

حیدرآباد : نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے صدرنشین کے طورپر ایم وینکیا نائیڈو نے ایک سال مکمل کرلیا ۔ایک دانش مند سیاستداں،غیر معمولی مقرر وینکیا نائیڈونے 11اگست2017کو ملک کے 15ویں نائب صدر جمہوریہ کے طورپر اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔

طلبہ کے لیڈر سے مرکزی وزیر بننے تک کے اپنے طویل سیاسی کیرئیر کے دوران نائیڈو نے کئی امتیازی درجات حاصل کئے اور انہوں نے ملک کے دوسرے اہم عہدہ تک رسائی حاصل کی۔انہوں نے پہلی مرتبہ سات شمال مشرقی ریاستوں کا دورہ کاے اور دہلی کے باہر کا بھی کئی مرتبہ دورہ کیا ۔نائیڈو نے دہلی کے باہر 60مرتبہ دورہ کیا جبکہ جملہ انہوں نے مختلف مقامات کے انہوں نے 313دورے کئے۔ان سے ایک سال کے دوران 450افراد نے ملاقات کی۔ 11زبانوں (ہندی،انگریزی،تلگو،تمل

،کنڑ،ملیالم،آسامی،اڑیہ،گجراتی،بنگالی اور مراٹھی )میں 16مضامین شائع کئے گئے۔

نائب صدر جمہوریہ کے طور پر انہوں نے 56یونیورسٹیز اوراعلی تعلیم کے اداروں کا دورہ کیا اور 29کانوکیشن کے خطابات کئے۔نائب صدرجمہوریہ کے طور پرانہوں نے اپناپہلا دورہ گواٹامالا ،پناما اور پیرو کا کیا۔اس دورہ کے دوران باہمی اور کثیر جہتی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔انہوں نے ہندوستان میں 22ممالک کے رہنماوں کے ساتھ کثیر جہتی مسائل پر بات چیت کی ۔ان میں جرمنی ،سوئٹزرلینڈ،بلجیم ،اردن ،ایران ،آرمینیا کے صدور،بھوٹان کے شاہ اورپرنس آغاخان کے ساتھ ساتھ افغانستان،زمبابوے،یوگانڈا،ملاوی کے صدور،نیپال ،کمبوڈیا،اٹلی کے وزرائے اعظم ،سربیا،ترکمانستان کے نائب وزرائے اعظم ،ازبکستان ،لیتھوانا اور مالٹاکے وزرائے خارجہ سے بھی انہوں نے ملاقات کی ۔نائیڈو کی صدارت میں ایوان بالا میں نئی سہولتوں کا آغاز ہوا جن میں پانچ زبانوں (ڈوگری،کشمیری،کونکنی ،سندھی اور سنتھیال )کا ایک ساتھ ترجمہ بھی شامل ہے۔