ننھے منے بچوں نے شطرنج مقابلے میں دکھایا ٹیلنٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

کشن گنج 10 اگست (آفتاب عالم صدیقی): شطرنج تو عموماً بڑے بوڑھوں کا کھیل مانا جاتا ہے لیکن حلیم چوک واقع کڈزی پلے اسکول میں چھوٹے چھوٹےیعنی 3سے 5 برس تک کے بچے بڑی آسانی کے ساتھ اس کھیل کو کھیلتے ہیں اوراپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوا تے ہیں۔ ضلع شطرنج ایسوسی ایشن کے ذریعہ ایسے ہی بچوں کا آج مقابلہ کرایا گیا۔ اسکول کے ڈائرکٹرمنوررضوی اور پرنسپل تونیا رائے نے کہا کہ ان کا اسکول بچوں کے ذہنی فروغ کے لئے شطرنج کھیل پر خاصی توجہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ سات برسوں سے ننھے منے بچوں کو شطرنج ایسوسی ایشن کے تعاون سے باضابطہ شطرنج کھیل کی تربیت کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسکول کے طلبا وطالبات دکش سنگھ اور پراچی سنگھ وغیرہ کئی بار قومی سطح پر بھی اپنی ریاست کی نمائندگی کرچکے ہیں۔