واجپئی کے انتقال سے ملک نے ایک عظیم سپوت کو کھودیا:راہل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-August-2018

نئی دہلی : کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی نے سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے آج ایک عظیم سپوت کو کھودیا۔

مسٹر واجپئی کے انتقال پر اپنے ایک پیغام میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ ان کی لاکھوں لوگ عزت کرتے تھے۔ ملک نے آج ایک عظیم سپوت کھودیا اور ہمیں ان کی بہت یاد آئے گی۔

مسٹر گاندھی نے ان کے خاندان اور سبھی شائقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔