ہری ونش کو گورنر ستیہ پال ملک اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی مبارکباد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

پٹنہ 9۔ اگست (اسٹاف رپورٹر) گورنر ستیہ پال ملک اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ممبر پارلیمنٹ ہری ونش کے راجیہ سبھا کا ڈپٹی چیئر مین بننے پر انہیں مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ مسٹر ملک نے آج یہاں کہاکہ ہری ونش جی کے وسیع نظریاتی اور دانشورانہ سماجی، ثقافتی سوچ اور صحافتی تجربے سے ایوان بالا راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین کے عہدہ کے وقار میں اضافہ ہو گا اور بہار بھی فخر کرے گا۔ گورنر نے مسٹر ہری ونش جی کے کامیاب پارلیمانی زندگی کیلئے اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین منتخب ہونے پر مسٹر ہری ونش کو مبارک باد پیش کی ہے۔وزیراعلیٰ نے آج اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ مسٹر ہری ونش جی قلم کے دھنی ہیں۔ صحافت کے شعبے میں ان کا بیش قیمتی تعاون ہے۔ مسٹر کمار نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر کے طور پرانہیں ملی نئی ذمہ داری کے لئے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔