ہندوجاگرن سمیتی کا رکن دھماکہ خیزاشیاء کے ساتھ گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

ممبئی10اگست(یواین آئی)ممبئی کے نواح میں واقع پالگھر ضلع میں مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ہندو جاگرن سمیتی (ایچ جے جے )کے ایک انتہاپسند کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے دھماکہ خیز اشیاء برآمد کی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کنندہ کا نام ویبھوراؤت بتایا گیا ہے.نالاپورہ علاقہ میں جمعہ کی صبح راؤت کو ایک جاسوس کتے کی مدد سے پکڑا گیا .اس کا تعلق ہندوجاگرن سمیتی سے ہے.اے ٹی ایس نے اس کے قبضہ سے بم تیار کرنے کی اشیاء بشمول ڈیٹونیٹردھماکہ خیز پاوڈراور دیگر حساس اشیاء اس کی دکان اورگھرسے برآمد کی ہیں.فی الحال برآمد اشیاء کے استعمال کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہوئی ہے.پالگھر سے اسے ممبئی لے آیا گیا ہےاورایک عدالت میں پیش کیا گیا ہے.ایک ہندو کارکن کی گرفتاری پر ہندو جاگرن سمیتی نے سخت ردعمل میں اس کارروائی کو مالیگاؤں دو قرار دیا ہے .اور کہاکہ راؤت ہندو گئو شالہ رکھشا سمیتی کا سرگرم رکن ہے.اس گرفتاری بدبختی قراردیا گیا ہے.ہندوجاگرن سمیتی کے آرگنائزر برائے مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ گناوت نے کہاکہ راؤت ہندوتنظیموں کے اتحاد اور اتفاق کے پروگراموں میں سمیتی کے نمائندے کے طور پر شریک ہوتا رہا ہے ,لیکن گزشتہ چند ماہ سے وہ تقریبات میں شریک نہیں ہورہا ہے.گناوت نے کہاکہ کچھ عرصہ سے ہندوتنظیموں کے کارکنان کو ہراساں کرنے کا طریقہ جاری ہے ,بالکل اسی طرح یہ بھی اسی مہم کا حصہ ہے.یہ بھی مالیگاؤں کی طرح بے بنیاد ثابت ہوگا جس میں سناتن سنستھا کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا. انہوں پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور دیگر کی گرفتاری کا حوالہ دیا.اس تعلق سے راؤت کے وکیل سنجیو پونیکر نے کہاکہ راؤت سناتن کا ممبر نہیں ہے اور اس کا نام تنظیم کوبدنام کرنے کی غرض سے استعمال کیا گیا ہے.