ہوائی کمپنی کیرالہ سیلاب متاثرین کے خراب فون مفت میں ٹھیک کرے گی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-August-2018

نئی دہلی : اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہوائی کیرالہ کے سیلاب متاثرین کو ان کے اسمارٹ فون کی مفت مرمت کی سہولت دے گی۔ اس سہولت کا فائدہ صرف اس کے ان فونوں کے لئے ہوگی جو پانی کی وجہ سے خراب ہوئے ہوں۔

کمپنی کے پروڈکٹس سنٹر کے ڈائرکٹر ایلن وانگ نے آج بتایا کہ کیرالہ کے تمام آتھورائزڈ اور ایکسکلیوزیو سروس سنٹر پر یہ سہولت دستیاب ہے۔ صارفین اس ٹال فری نمبر 1800-209-6555پر بھی کال کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت 31اگست تک دستیاب رہے گی۔