یو پی بہار میں پاپ کرنے والوں کو چھوٹ :اعظم خاں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-July-2018

رام پور ،09اگست(ایجنسی): سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خاں نے کہا کہ اتر پردیش اور بہار میں پاپ کرنے والوں کو چھوٹ مل گئی ہے ۔ انہوں نے دیوریا کیس کا ذکر کتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی آپ بیٹی سن کر عوام پریشان ہیں۔اعظم خاں نے جمعرات کواپنے گھر پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پہلے مظفر پور اور بعدمیں دیوریا کی تصویر گھروںمیں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے ۔شیلٹر ہوم میں رہنے والی بچیوں کی آپ بیتی سن کر گھر میں کچھ بولا نہیں جا سکتا ۔ اپنے گھروں کے بچوں کو کیا بتائے کہ کیا ہو گیا ہے بی جے پی کے راج میں ہو رہے پاپوںسے عوام دکھی ہیں۔اعظم نے کہا کہ بی جے پی کی سرکار میں قانون کمزور ہوا ہے ۔ سپریم کورٹ کا خوف ختم ہو گیا ہے ۔ اتر پردیش میں قتل کرنیو الے ضمانت پر چھوٹتے ہیں تو ان کے اعزاز میں جلوس نکالے جاتے ہیں۔