تیس سال کی عمر کے بعد شادی کا سوچنا چاہئے،عالیہ بھٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-August-2018

ممبئی۔19اگست(یو این این)نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ 30 سال کی عمر کے بعد شادی کا سوچنا چاہئے، کیونکہ چھوٹی عمر میں شادی سے انسان کا کیریئر خراب ہوجاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کی بیشتر اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کا فیصلہ کرلیتی ہیں جس سے ان کا کیریئر ختم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے اسی لیے شادی کا لڈو اب تک نہیں چکھا جس کا میں کبھی افسوس نہیں کروں گی۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ ابھی ان کی عمر 23 سال ہے تاہم شادی کی صحیح عمر 30سال کے بعد کی ہے۔