31اگست کو ریلیز ہوگی بھوجپوری فلم ’’فلموا توہرے خاطر‘‘

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-August-2018

پٹنہ26اگست (اوم سنگھ):سپر اسٹار پون سنگھ اور کھیاتی سنگھ کی بھوجپوری فلم ’’بلمواتوہرے خاطر‘‘ 31اگست کو ریلیز ہوگی۔ یہ اطلاع اتوار کے روز پٹنہ کے ایک ہوٹل میں منعقد پریس کانفرنس میں فلمساز کھیاتی سنگھ نے دی۔ کھیاتی سنگھ نے فلم میں پون سنگھ کے اپوزٹ لیڈ رول میں بھی نظرآرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرس اکزمپ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی پیشکش ’بلموا توہرے خاطر‘ کمال کی فلم ہے۔ اس کے ذریعہ سماج میں خواتین کی اختیارکاری کو لے کر بڑا اچھا پیغام جائے گا۔ فلم کو دنیش یادو نے ہدایت کی ہے۔