بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں چھ فلسطینی شہید

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

اسلام آباد – (یو این آئی) غزہ کی پٹی کی سرحد کے نزدیک احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں دو بچے سمیت چھ فلسطینی شہری ہلاک ہوگئے اور اس دوران جھڑپ میں 210 افراد زخمی ہوگئے۔

اخبار ڈان نے ہفتے کے روز وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں خان یونس میں سرحد کے نزدیک فائرنگ میں 12سالہ ناصر مصبح دم توڑ گیا جبکہ وسطی غزہ کے علاقے البریج میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 14سالہ محمد الہوم ہلاک ھہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق، سرحدی علاقوں میں مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوجی فائرنگ میں 4 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ، جھڑپوں کے دوران 210 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق مختلف مقامات پر 20 ہزار سے زائد مظاہرین سرحد کے مختلف مقامات پر جمع ہوئے تھے۔ مختلف جگہوں پر جمع ہونے والے مظاہرین نے فوج پر دستی بموں اور دیگر دھماکہ خیز آلات سےحملہ کیا۔

About the author

Taasir Newspaper