افسران زمینی تنازعات میں کمی لانے کی کوشش کریں : نتیش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-September-2018

پٹنہ، (اسٹاف رپورٹر ): وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ زمین سے متعلق تنازعات میں کمی لانے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ریوینیو بورڈ نے وزیر اعلی کے سامنے آج یہاں پریزینٹیشن دیا ۔ بورڈ کےچیئرمین اور شریک رکن سنیل کمار سنگھ اور ایڈیشنل ممبر کے کے پاٹھک نے بورڈ میں کئے جانے والے کئی طرح کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دیا۔مسٹر کمار نے اس دوران مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زمین سے متعلق تنازعوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مہینے میں ایک بار چیف سکریٹری، پولیس ڈائریکٹر جنرل، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری اور ریوینیو واور اصلاحات اراضی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سے ملاقات کرکے حالات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کی سطح پر ہر 15 دن میں اس کا جائزہ لیا جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ بلاک افسراور متعلقہ تھانہ کے انچارج بھی ہفتے میں ایک دن ملاقات کریں تاکہ زمین سے متعلق تنازعات حل کئےجاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر، ضلع مجسٹریٹ باقاعدگی سے کورٹ کریں اورمحصولات بورڈ اس کا جائزہ لے ۔اس سے قبل پرزنٹیشن میں بتایا کہ محکمہ جاتی امتحانات کو کمپیوٹر بیسڈ کیا گیا ہے جس سے اسی دن نتائج کا اعلان بھی کر دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ محکمہ جاتی امتحاناتکے نصاب کی بھی تجدید کی گئی ہے ۔ اس میں حق اطلاعات، حق اطلاعات ایکٹ، انسداد منشیات وغیرہ موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔بورڈ آف ریونیو کا ریکارڈ روم بنایا گیا ہے، جس میں پرانے کاغذات کو ثقافتی ورثہ کے طور پر محفوظ رکھا گیا ہے۔ پرانے معاملات کوکمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے. ۔ پرزینٹیشن میں محصولات بورڈ کو مزید بہتر طریقے سے کارآمد بنانے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری دیپک کمار، محصولات بورڈ کےچیئرمین اور شریک رکن سنیل کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری محصولات و اصلاحات اراضی محکمہ برجیش مہتروترا، ایڈیشنل ممبر کے کے پاٹھک وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار سمیت محصولات بورڈ کے دیگرافسران موجود تھے۔