دنیا بھر سے

افغانستان میں خودکش حملہ، 22 افراد ہلاک

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

کابل،( اے یو ایس ) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں کیے جانے والے ایک خود کش حملے میں کم ازکم 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ نے ننگرہار صوبے کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ منگل کو پاکستان کی سرحد اور جلال آباد کو ملانے والی شاہراہ پر ہوا۔صوبے کے گورنر کے تر جمان عطااللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ننگرہار کے صوبائی کونسل کے ایک رکن سہراب قادری کا کہنا ہے کہ ہلا ک و زخمی ہونے وا لے کم ازکم 45 افراد کو ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا نشا نہ ایک مقامی ملیشیا کے کمانڈر کے خلاف ہونے والا ایک احتجاجی مظاہرہ تھا۔عینی شاہدین کے بقول جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے ۔ افغا نستان کا مشرقی صوبہ ننگرہار ایک ایسا علاقہ ہے جہاں روا ں سال تشدد کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں اور صو بائی دارالحکومت جلال آباد میں بھی کئی خودکش دھماکے ہو ئے ہیں۔منگل کو ہونے والے دھماکے کی فوری طور کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ننگرہار صوبہ 2015 ء سے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک گڑھ رہا ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar