اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں حصہ لینے کیلئے نیویارک پہنچی سشما سوراج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-September-2018

نیویارک،(ایجنسی):وزیرخارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ ( یو این) جنرل اسمبلی کے73ویں اجلاس میں حصہ لینے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔ بھارت کی طرف سے اس مرتبہ وہ یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے علاوہ وہ کئی دوطرفہ اور کثیر جہتی میٹنگوں میں بھی حصہ لیں گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اپنی نیویارک سفر کے دوران وزیرخارجہ سشماسوراج پورے ایک ہفتہ امریکہ میں رہیں گی۔ ایک ہفتہ طویل سفر کے دوران وزیرخارجہ کئی سیاسی پروگراموں، میٹنگوں میں حصہ لیں گی۔ وہ اپنے نیویارک دورے میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے73ویں اجلاس میں حصہ لیں گی۔ اس طرح پورے ہفتے وزیرخارجہ پانے سیاسی پروگراموں میں مشغول رہیں گی۔اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ سید اکبرالدین نے بتایا کہ وزیرخارجہ سشما سوراج کا یہ سفر سفارتی سطح پر بہت ہی اہم ہوگا۔جن میں اقوام متحدہ میں کئی اعلیٰ سطحی میٹنگیں اور پروگرام شامل ہوں گے۔