الحدیدہ میں شہریوں کو انخلاء کیلئے محفوظ راستہ فراہم کر ایا گیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-September-2018

صنعاء،( اے یوایس )یمن کے الحدیدہ علاقے میں فوجی آپریشن آگے بڑھانے سے قبل حکومت اور عرب اتحاد نے شہری آبادی کے محفوظ انخلاء کیلئے محفوظ را ستے مہیا کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ الحدیدہ میں جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی رسائی یقینی بنا نے کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ عن قر یب امدادی قافلے امدادی سامان کیسا تھ الحدیدہ داخل کیے جائیں گے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الحدیدہ کے عوام کی مشکلات کم ر نےکیلئے انہیں محفوظ راستہ مہیا گیا ہے۔ یہ اقدام یمنی حکومت اور اقوام متحدہ کے مندو بین کے درمیان ہونےوالی ملاقاتوں کے بعد کیا گیا۔ ان اجلاسوں میں الحدیدہ میں شہر یوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الحدیدہ کے علاقوں الدریھمی، التحیتا، حیس، الطائف، المنظر اور زبید کے مقاما ت پر حوثیوں کی وحشیانہ گولہ باری سے بڑی تعداد میں شہری گھر بار چھوڑنے پر مجبو ر ہوئی ہیں۔ محفوظ را ستہ دینے کا مقصد نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ایک طر ف شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے اور دوسر ی طرف حوثی باغی سرکا ری فوج کا راستہ روکنے کیلئے اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں۔ گذشتہ روز بھی حوثی جنگجوؤں نے الحدیدہ میں کھیتوں اور سڑکوں پر بارودی سرنگیں بچھائی گئیں۔ ہاون اور کاتیوشا راکٹو ں سے حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ جب سے ا لحد یدہ پر حوثی باغیوں نے قبضہ کیا ہے گورنری سے شہریوی کی جبری بے دخلی جاری ہے۔ حوثی باغی خالی ہونے والے گھرں پر قبضہ اور لوٹ مار کررہے ہیں۔