المدد نیشنل کونسل کے زیر اہتمام ادبی شعری نشست کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر) المدد نیشنل کونسل برائے سماجی اتحاد کےدفتر آشیانہ روڈ کے میٹنگ ہال میں زیر صدارت محترم علیم اللہ حالی اور زیر نظامت جناب شکیل سہسرامی ایک خصوصی نشست کا انجام پایا۔ کونسل کے چیف سکریٹری ریاض آتش مالی سکریٹری شمیم عالم ،نائب صدر وریندر کمار سنگھ کے علاوہ 19شعرو 21 عدد سامعین نے یہ احساس کیا کہ 40 معزز سامعین ک درمیان پر سکون ماحول میں شعر وادب کی محفل کے لطف کا انداز ہی کچھ اور ہے ۔جناب کاظم رضا نے تو نئے اندازکا نعت کریم پڑھ کر معاشرہ پر چھا گئے ۔
ہے امت حریفوں کے نرغہ میں آقا
بچائو بچائو بچائو بچائو
مجھے بھی مدینہ کبھی لیکر جائو
ہوا ئو ہوائو ہوائو ہوائوں
محترم ظفر صدیقی،شمیم شعلہ ،نیاز نظر فاطمی ،شکیل سہسرامی ،ڈاکٹر نصر عالم نصر ،وارث اسلم پوری ،میر سجاد ،محترمہ ناسمین نازاں ،اطیع الرحمن ،اختر فریدی ،معین گریڈھوی ،اصغر حسین کامل ،جنوں اشرفی ،میم اشرف،رہبر گیاوی ،حسن امام رضوی ،معصومہ خاتون نے بزم ادب کی خصوصی نشست میں شرکت کی۔ ریاض آتش نے بھی اپنی کویتا ’الٹے لیبل سے سامعین کو ہنسنے پر مجبور کیا۔انہوں نے ہر سال عید ملن اور بقرعید ملن کو خصوصی نشست کے طور پر اردو دانشوروں کے بیچ منانے کا اعلان کیا ۔جیسا کے مظفر پور میں جب مقیم تھے تو وہاں یہ سلسلہ برسوں تک جاری رہا۔