انٹر اورمیٹرک امتحان 2019 کی تیاری کےلیےورکشاپ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-September-2018

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)بہار اسکول اکزمینیشن بورڈ کے چیر مین آنند کشور کی صدارت میں آج بورڈ کے کانفرنس ہال میں انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحان 2019 کی تیاری کے سلسلے میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست کے مختلف ضلعوں کے ضلع ایجوکیشن افسر اور ضلع پروگرام افسر نے شرکت کی اور امتحان کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی ۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آنند کشور نے بتایاکہ لائیو کی سہولت سے آراستہ اسکول اور کالجوں میں ہی پریکٹیکل امتحان کا سینٹر بنایا جا ئے۔پریکیٹکل کے امتحان کےانعقاد کے لیے تاریخ کا تعین بورڈ کے ذریعہ کیا جائے گا جس کے بعد سینٹر سپرینٹینڈنٹ کی جواب دیہی ہوگی کہ وہ کن طلبا کے سبجیکٹ کا پریکٹکل کس دن منعقد کیا جائے اس سلسلے میں ہدایت دی گئی کہ سبھی ضلعوں میں پریکٹیکل کا سینٹر طے کرنے سے پہلے سبھی سپرینٹینڈ نٹ کو بلاکر میٹنگ کرتے ہوئے پریکٹیکل امتحان کے انعقاد کے سلسلے میں غوروخوض کیا جائے اور اس کے بعد ہی پریکٹیکل سینٹر بنایا جائے۔