بین الاقوامی خبریں

انڈونیشیا میں زلزلےمیں 380 افراد ہلاک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

جکارتہ – (یو این آئی) انڈونیشیا میں جمعہ کو آئے زبردست زلزلے اور اس کے بعد سونامی کی زد میں آنے سے 380سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 7.5درج کی گئی۔ ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 7.5 درج کی گئی ۔بی بی سی نیوز کے مطابق مرنے والوں کی تعداد د سب سے زیادہ سولاویسی جزیرے کے پالو شہر میں ہے،جہاں کل آئے تقریباً 10فٹ اونچی سمندری لہروں میں لوگ بہہ گئے۔وسطی سلاویسی میں واقع اوندتاعلاقائی ہسپتال کے ڈائریکٹر کمانگ اور سجندر، نے کہا کہ ابھی تک ہسپتال میں 30 افراد کے مر نے کی خبر ہے ۔ ان سب لوگوں کی موت کی وجہ جمعہ کو دوپہر کے بعد زلزلہ کے زبردست جھٹکے کو بتائی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper