کھیل

آئی سی سی نے دی ایشیاکپ 2018میں ہونے والے تمام میچوں کو منظوری دی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

دبئی، (آئی این ایس انڈیا) بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آنے والے ایشیا کپ 2018میں ہونے والے تمام میچوں کو ایک روزہ کرکٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ آئی سی سی کے چیف کار گزار افسر ڈیو ریچرڈ سن نے کہا کہ آئی سی سی نے ایشیا کپ کے تمام میچوں کو بین الاقوامی کا درجہ دینے کا فیصلہ کھیل کو فروغ دینے کے لئے لیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ حالات کو مزید واضح کرنے کے لئے آئی سی سی نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ ایسے تمام ٹورنا منٹ کے میچ اب بین الاقوامی ہوںگے جہاں کچھ ٹیموں کے پاس بین الاقوامی میچ کھیلنے کا اختیارہے اور کچھ کے پاس نہیں ۔ ایسے ٹورنا منٹ میں ایشیا کپ اور عالمی کپ کوالیفائر اہم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والی ہانگ کانگ ہی واحد ایسی ٹیم ہے، جسے ایک روزہ منظوری نہیں ملی ہے ۔ ہانگ کانگ نے کوالیفائر کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کو ہرا کر ایشیا کپ کے اہم دورے میں جگہ پکی کی ہے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar