آجکی نسل کو کھیلوں کی تمام سہولیات مہیا ہیں: گوپی چند

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-September-2018

نئی دہلی،(آئی این ایس انڈیا) قومی بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند کو لگتا ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو اب بنیادی سہولیات کے لئے فکر نہیں کرنی پڑ رہی ہے جس کے لئے انہیں اپنے کھیل کے دنوں میں مشکل حالات سے گزرنا پڑتا تھا۔آندھرا پردیش حکومت کی یہاں منعقد ورکشاپ میں گوپی چند نے کہاکہ میں نے اپنی پوری زندگی بنیادی کھیلوں کی سہولیات کے لیے لڑتا رہا۔مجھے خوشی ہے کہ آج کی نسل کو اس سے نہیں گزرنا پڑ رہا ہے۔کھیل کا آج بہت اچھا مستقبل ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے بچوں میں ٹیلنٹ ہے۔کارکردگی ہے۔انہیں نظم و ضبط کی اہمیت بتانا ہے۔اس کے لئے کھیل زیادہ بہتر طریقہ اور ذریعہ ہے۔بچے کھیل میں کب آگے آئیں گے جب بہتر بنیادی ڈھانچہ ہوگا۔ملک میں عالمی سہولیات ہوں گی تو بچے یقینی طور پر کھیلوں میں ملک کا پرچم لہرائیںگے۔ اس موقع پر آندھرا پردیش حکومت نے اعلان کیا کہ وہ اپنی نئی دارالحکومت امراوتی میں ایسی اسپورٹس سٹی بنا رہی ہے جو آنے والے وقت میں اولمپک کھیل منعقد کرنے کے معیار والا ہندوستان کا پہلا شہر ہو گا۔گوپی چند نے کہاکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم صرف چمپئن بنائیںہم بلکہ ایسا ماحول بنائیں جہاں پر بچے، نوجوان اور بزرگ کھیل سے لطف حاصل کر سکیں۔جس ملک میں کھیل زیادہ مقبول ہوتا ہے وہاں پر لطف یا خوشی کی سطح بھی بہتر ہوتی ہے۔کھیل زندگی کے معیار میں بھی بہتری کرتا ہے۔ آندھرا پردیش کیپٹل رجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کمشنر سریدھر چیروکری نے کہا اسپوٹرس سٹی کا پہلا مرحلہ 2021 میں مکمل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم امراوتی میں کھیل سٹی تیار کر رہے ہیں جوتین مراحل میں مکمل ہو گی۔تقریباً14 سو کروڑ روپے سے یہاں پر 20 ایکڑ میں کھیل اسٹیڈیم، کثیر مقصدی احاطہ تیار کیا جائے گا۔وہیں 8-9 ایکڑ میں تقریبا 60 کروڑ روپے کی قیمت سے بین الاقوامی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔