کھیل

آفریدی، گیل، راشد بکھیریں گے افغان لیگ میں جلوہ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

نئی دہلی،(یو این آئی ) شاہد آفریدی، کرس گیل، راشد خان، آندرے رسل اور برینڈن میک کولم جیسے بڑے کھلاڑی پانچ اکتوبر سے شروع ہونے جا رہی افغانستان پریمیئر لیگ کے ابتدائی ورژن میں جلوہ بکھیرنے اتریں گے۔پہلی افغان پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کی فرنچائز پکیتا نے شاہد آفریدی کو بطورآئیکون پلیئر منتخب کر لیا،انہیں1لاکھ ڈالرز کے عوض خریدا گیا ہے۔یو اے ای میں شیڈول اولین افغان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ گزشتہ روز مکمل ہوئے، فرنچائزز نے مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کو ٹیم پکیتا نے آئیکون پلیئر چنا، برینڈن میکولم قندھار، جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپنر کر س گیل بلخ، افغان لیگ سپنر راشد خان کابل اور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل ننگرہار کے آئیکون پلیئر منتخب ہوئے۔قندھار نے وہاب ریاض کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا، سلور کیٹیگری میں طویل قامت پیسر محمد عرفان اور کامران اکمل بلخ، افتخار احمد قندھار، محمد حفیظ ننگرہار، فہیم اشرف پکتیا کا حصہ بنے۔بیشترپاکستانی کھلاڑیوں کو فرنچائزز نے نظر اندازکردیا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar