آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے پنچایت پروگرام منعقد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

ارریہ (علا مہ غزالی) بمقام پچیلی چوک جوکی بلاک ضلع ارریہ میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کا ایک شاندار پنچایت پروگرام کیا گیا جس کی صدارت جناب ماسٹر صلاح الدین صاحب اور سرپرستی مکھیا مجاور صاحب نے کی ۔جس میں مہمان خصوصی جناب راشد انور صاحب صدر مجلس اتحادالمسلمین ضلع ارریہ و بیباک ترجمان اسلام جناب مولانا عبداللّٰہ سالم چترویدی صاحب صدر مجلس اتحادالمسلمین جوکی بلاک اور علاقے کے مشہورو معروف شاعراسلام قاری جسیم الدین صاحب صدر مجلس اتحادالمسلمین ارریہ بلاک نے مجلس کی ایک جم غفیر دیوانے جو دور دراز اور پچیلی پنچایت کے کونے کونے سے بڑی شوق و محبت سے جمع ہوئے تھے حالات حاضرہ میں مجلس اتحادالمسلمین کی اہمیت و افادیت پر بصیرت افروز اور پرمغز بیان سے سامعین کے دلوں کوزبردست دستک دئے مہمان کرام میں محمد مبین احمد صاحب نائب صدر ارریہ بلاک عبدالوارث صاحب عبدالسلام عادل ندوی صاحب موجود تھے اور پنچایت صدر مجلس اتحادالمسلمین پچیلی جناب عبد الحق صاحب نائب صدر محمد تبارک صاحب تمام مہمان کرام کا تہہ دل سے شکریہ اداکئے سامعین حضرات نے مجلس اتحادالمسلمین کے آنے اور محنت پر خوشی کا اظہار کئے اور پورے ارریہ ضلع میں مجلس کو مضبوط کرنے اور پوری طاقت سے زمین پر اترنے کی زوردار مانگ کئے۔