آیوشمان بھارت منصوبہ ملک کے صحت نظام کی تصویر تبدیل کر د ے گا:راجناتھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-September-2018

نئی دہلی،(ایجنسی):دہلی واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں چھٹے میڈیکل اور آرتھوپیڈک کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے مہمان خصوصی اور ملک کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظمنریندر مودی کی پہل پر شروع کی گئی صحت بیمہ منصوبہ’آیوشمان بھارت‘ملک کے صحت نظام کی تصویر کو بدل کر رکھ دے گی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے غریبوں کے لئے ابھی تک کوئی سرکار ایسا منصوبہ نہیں لائی ۔ موجودہ سرکار نے ملک کے غریبوں کے لئے اس منصوبہ کو لا کر ثابت کر دیا ہے کہ صحت کے نظریہ سے اب ملک میں کوئی غریب نہیں رہ جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ موجودہ این ڈی اے سرکار کی جانب سے نافذ مذکورہ منصوبہ کے آغاز کا علان وزیر اعظم نے پچھلے یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے کیا تھا اس منصوبہ کے تحت غریب خاندانوں کے لوگوں کے لئے ہر سال پانچ لاکھ روپے تک کی رقم کے لئے صحت بیمہ کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ اس موقع پر لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت جے پی نڈا نے کہا کہ ابی ملک میں صحت کے شعبے میں تربیت یافتہ انسانی وسائل کی قلت ہے ۔ان حالات کو دیکھتےہوئے مرکزی سرکار میڈیکل تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس کے تھت ملک میں 22نئے ایمس کھولنے کا انتظام کیا جا ہر اہے ۔ وزیر صحت جے پی نڈا نے کہاکہ وزیر اعظم صحت سیکورٹی منصوبہ کے تحت ملک میں 22ایمس کھولنے کی تیاری چل رہی ہے ۔ اس سے ملک میں بڑے پیمانے پر میڈیکل میں عدم توازن کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ نڈا نے کا کہ ان اداروں سے پڑھائی کر کے نکلنے والے ڈاکٹر ملک کے صحت نظام کی تصویر کو بدل کر رکھ دیں گے ۔